Key | Value |
---|---|
کتاب نمبر | 5575 |
مصنف نمبر | 1026 |
نام مصنف | عبد الخالق محمد صادق |
قسم نمبر | 1002 |
ناشر نمبر | 1022 |
نام ناشر | حاجی نذیر احمد ماڈل ٹاؤن گوجرانوالہ |
نام کتاب | آداب الدعاء والد واء |
تعداد صفحات | 220 |
تعارف | 3117۔ دعاء کا مؤمن کاہتھیار ہے جس طرح ایک مجاہد اپنے ہتھیار کواستعمال کرکے دشمن سےاپنادفاع کرتا ہے اسی طرح مؤمن کوجب کسی پریشانی مصیبت اور آفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے تووہ فوراً اللہ کےحضو ر دعا گو ہوتا ہے دعا ہماری پریشانیوں کے ازالے کےلیے مؤثر ترین ہتھیارہے انسان اس دنیا کی زندگی میں جہاں ان گنت ولاتعداد نعمتوں سےفائدہ اٹھاتا ہے وہاں اپنی بے اعتدالیوں کی وجہ سے بیمار وسقیم ہو جاتاہے اس دنیاکی زندگی میں ہر آدمی کے مشاہد ےمیں ہےکہ بعض انسان فالج ،کینسر،یرقان،بخاروغیرہ اوراسی طرح کئی اقسام کی بیماریوں میں مبتلاہیں ان تمام بیماریوں سےنجات وشفا دینےوالا اللہ تعالی ہے ان بیماریوں کے لیے جہاں دواؤں سے کام لیا جاتا ہے دعائیں بھی بڑی مؤثر ہیں۔بہت سارے اہل علم نے قرآن وحدیث سے مسنون ادعیہ پر مشتمل بڑی وچھوٹی کئی کتب تالیف کی ہیں تاکہ قارئین ان سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے تعلق مضبوط کرسکیں۔اللہ کے دربار میں اپنی معروضات پیش کرتے وقت دربار عالیشان کے آداب کو ملحوظ رکھنا ضروری ہے ۔ زیرنظر کتاب ’’آداب الدعا ءوالدواء‘‘جناب عبد الخالق محمد صادق صاحب نے اسی غرض سے مرتب کیا ہے تاکہ ہم دعا کرنے کےوہ آداب وطریقے جو ہمارے پیارے نبی ﷺ نے ہمیں سکھائے ہیں وہ معلوم کر سکیں اور ان کے مطابق اللہ کی بارگاہ میں اپنی درخواستیں پیش کریں۔صاحب کتاب نے صحاح وحسان احادیث ہی درج کی ہیں اور حتی لمقدور کوشش کی ہے کہ کوئی ساقط عن الاعتبار روایت نقل نہ کی جائے اور اس سلسلے میں عصر حاضر کے محققین محدثین کرام کی تصحیح وتحسین پراعتماد کیا ہے۔محقق العصر مولانا ارشاد الحق اثری ﷾ کی نظرثانی سےاس کتاب کی افادیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اپنےبندوں کو اس سے استفادہ کی توفیق بخشے۔ (آمین) (م۔ا) |
https://maktaba.amuslim.org/book.php?bn=5575&pg=
کتاب کا نمبر | صفحہ نمبر |
---|---|
bn=5575 | pg=1 |