Maktabah Ahmadiyya Muslimah

فہرست مضامین

کتاب کی معلومات

Key Value
کتاب نمبر 1007
مصنف نمبر1006
نام مصنفمحمد صفدر عثمانی
قسم نمبر 1002
ناشر نمبر 1006
نام ناشر ادارہ تحقیقات عثمانیہ گوجرانوالہ
نام کتاب 25 مسائل کا علمی و تحقیقی جائزہ بجواب محققانہ فیصلہ حصہ سوم
تعداد صفحات 81
تعارف 5874 اللہ رب العزت کے ہم پر اللہ تعالیٰ کے بے شمار احسانات ہیں جن میں سے سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ ہماری دنیا وآخرت کی ہر قسم کی اصلاح وفلاح اور نجات کے لیے نبوت ورسالت کا ایک مقدس اور پاکیزہ سلسلہ شروع کیا جس کی آخری کڑی جناب محمد کریمﷺ ہیں۔ اللہ رب العزت نے آپﷺ کو کامل واکمل شریعت دے کر مبعوث فرمایا اور ایسی شریعت جو قیامت تک کے لیے ہے اور وہ شریعت مکمل ضابطۂ حیات ہے‘ جس نے اپنے ماننے والوں کو زندگی کے ہر شعبے میں رہنمائی دی اور انہیں زندگی کے ہر مسئلے کا حل دیا‘ لیکن بسا اوقات کسی مسائل کا حل کوئی شخص کچھ بتاتا ہے اور دوسرا کچھ اور جس کے وجہ سے عوام الناس تذبذب کا شکار رہتے ہیں۔زیرِ تبصرہ کتاب بھی چند ایسے مسائل کے حل پر لکھی گئی ہے جس میں پچیس مسائل کا علمی وتحقیقی جائزہ لیا گیا ہے اور یہ مصنف کی مدلل اور مکمل تحریری گفتگو کا مجموعہ ہے جن کو فریق مخالف اپنے موقف میں صحیح اور مرفوع ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔ مصنف نے اس کتاب میں اُن دلائل اور دعووں خوبصورت انداز اور احسن اسلوب سے ردپیش کیا ہے۔ ان مسائل میں سے اکثر مسائل عبادت سے تعلق رکھتے ہیں مثلا مسجد نبوی میں نماز‘ تحیۃ المسجد‘ وضو کے دوران کلمہ شہادت‘ عید کے دو خطبے‘ نماز مغرب کے بعد چھ نوافل‘ صف سے نمازی نکالنا‘ گردن کا مسح‘ امام تسمیہ کہے اور مقتدی تحمید‘ پہلے تشہد میں عبدہ ورسولہ پڑھ کر اُٹھ جانا وغیرہ۔ یہ کتاب’’ پچیس مسائل کا علمی وتحقیقی جائزہ‘‘ حکیم محمد صفدر عثمانی﷾ کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں اور تحقیق وتصنیف میں ید طولیٰ رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی اور کتب بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

کتاب کے کسی صفحہ کا لنک بناے کے لیے یہ فارمیٹ استعمال کریں شکریہ

https://maktaba.amuslim.org/book.php?bn=1007&pg=

کتاب کا نمبر صفحہ نمبر
bn=1007 pg=1