Maktabah Ahmadiyya Muslimah

فہرست مضامین

کتاب کی معلومات

Key Value
کتاب نمبر 10061
مصنف نمبر1054
نام مصنفعبد الماجد دریا بادی
قسم نمبر 1002
ناشر نمبر 1044
نام ناشر مجلس نشریات اسلامی کراچی
نام کتاب آپ بیتی مولانا عبد الماجد دریاآبادی
تعداد صفحات 406
تعارف #9037 مولانا عبد الماجد دریابادی 16 مارچ 1892 کو دریاباد،ضلع بارہ بنکی، بھارت قدوائی خاندان میں پیدا ہوئے۔ اُن کے دادا مفتی مظہر کریم کو انگریز سرکار کے خلاف ایک فتویٰ پر دستخط کرنے کے جرم میں جزائر انڈومان میں بطور سزا کے بھیج دیا گیاتھا۔ آپ ہندوستانی مسلمان محقق اور مفسر قرآن تھے۔آپ بہت سی تنظیموں سے منسلک رہے اور بہت سی اسلامی اور ادبی انجمنوں کے رکن تھے۔ عبدالماجد دریاآبادی نے انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو میں بھی ایک جامع تفسیر قرآن لکھی ہے۔ اُن کی اردو اور انگریزی تفسیر کی خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے یہ تفاسیر اسلام پر عیسائیت کی طرف سے کیے جانے والے اعتراضات کو سامنے رکھتے ہوئے لکھی ہے۔ آپ نے 6 جنوری 1977 کو وفات پائی۔ان کے حالات وخدمات پر متعدد رسائل وجرائد کے خصوصی شمارے شائع کیے گئے ہیں اور متعدد کتب بھی لکھی گئی ہیں اس کے علاوہ مختلف یونیورسٹیوں میں ان پر تحقیقی مقالہ جات بھی لکھے گئے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’آپ بیتی‘‘ اردو کے مشہور صاحبِ طرز ادیب اور مفسر قرآن مولانا عبد الماجد دریاآبادی کے قلم سے نکلی ہوئی آپ بیتی او رخودنوشت سوانح عمری ہے جس میں لکھنؤ اور اودہ کی ثقافت وتہذیب ،مشاہیر دین وادب ، اور ممتاز معاصرین واحباب کے تذکرے اور چلتی پھرتی تصویریں بھی موجود ہیں ۔اس آپ بیتی میں مولانا عبد الماجد دریاآباد کے جادونگار قلم نےاپنی زندگی کےعہد رفتہ کو اس طرح آواز دی کہ وہ حال معلوم ہونے لگا۔(م۔ا)

کتاب کے کسی صفحہ کا لنک بناے کے لیے یہ فارمیٹ استعمال کریں شکریہ

https://maktaba.amuslim.org/book.php?bn=10061&pg=

کتاب کا نمبر صفحہ نمبر
bn=10061 pg=1