Maktabah Ahmadiyya Muslimah

فہرست مضامین

کتاب کی معلومات

Key Value
کتاب نمبر 10054
مصنف نمبر1047
نام مصنفعبد السلام عمری
قسم نمبر 1002
ناشر نمبر 1038
نام ناشر ادارہ اشاعت القرآن، حیدر آباد
نام کتاب عام فہم تفسیر القرآن حصہ دوم
تعداد صفحات 654
تعارف #4903.01 قرآنِ مجید پوری انسانیت کے لیے کتاب ِ ہدایت ہے او ر اسے یہ اعزاز حاصل ہے کہ دنیا بھرمیں سب سے زیاد ہ پڑھی جانے والی کتاب ہے۔ اسے پڑھنے پڑھانے والوں کو امامِ کائنات نے اپنی زبانِ صادقہ سے معاشرے کے بہتر ین لوگ قراردیا ہے اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ تعالیٰ ایک ایک حرف پر ثواب عنایت کرتے ہیں۔ دور ِ صحابہ سے لے کر عصر حاضر تک بے شمار اہل علم نے اس کی تفہیم وتشریح اور ترجمہ و تفسیر کرنے کی خدمات سر انجام دیں اور ائمہ محدثین نے کتبِ احادیث میں باقاعدہ ابواب التفسیر کے نام سےباب قائم کیے۔ اور مختلف ائمہ نے عربی زبان میں مستقل بیسیوں تفاسیر لکھیں ہیں۔ جن میں سے کئی تفسیروں کے اردو زبان میں تراجم بھی ہو چکے ہیں۔ اور ماضی قریب میں برصغیرِ پاک و ہند کے تمام مکتب فکر کے علماء نے قرآن مجید کی اردو تفاسیر لکھنے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’عام فہم تفسیر القرآن‘‘ 2 مجلدات پر مشتمل مولانا عبدالسلام عمری﷾ کی کاوش ہے یہ تفسیر انہوں نے تفسیر ابن کثیر، احسن البیان، ترجمان القرآن از مولانا ابو الکلام آزاد، تفسیر ثنائی ،تفسیر تیسیر القرآن از مولاناعبدالرحمٰن کیلانی﷭، تیسیرالرحمٰن از مولانا محمد لقمان سلفی﷾ اور دیگر اہم تفاسیر سے استفادہ کرکے ان کےخلاصہ کو اس تفسیر ’’عام فہم تفسیر القرآن‘‘ میں پیش کیا ہے۔ (م۔ا)

کتاب کے کسی صفحہ کا لنک بناے کے لیے یہ فارمیٹ استعمال کریں شکریہ

https://maktaba.amuslim.org/book.php?bn=10054&pg=

کتاب کا نمبر صفحہ نمبر
bn=10054 pg=1