Key | Value |
---|---|
کتاب نمبر | 10051 |
مصنف نمبر | 1045 |
نام مصنف | ڈاکٹر فضل الٰہی |
قسم نمبر | 1002 |
ناشر نمبر | 1036 |
نام ناشر | دار النور اسلام آباد |
نام کتاب | اعمال کی قبولیت |
تعداد صفحات | 235 |
تعارف | #9049 آخر ت میں دوزخ سے بچنے کے لئے اللہ کے بندوں کودنیامیں جوکام کرناہے وہی دین اسلام ہے۔ یعنی زندگی کے ہر معاملہ میں اپنے پیدا کرنے اور پرورش کرنے والے کے احکام وہدایات کی اطاعت وفرمانبرداری کرناہے۔انسان کےاعمال صالح اسی وقت اللہ تعالیٰ کے ہاں قابل قبول ہیں جب انہیں اللہ ورسول ﷺ کی دی ہوئی تعلیمات کےمطابق کیا جائے ۔کیونکہ کتنے ہی کام ایسے ہیں ، جو کرنے یا دیکھنے والوں یا دونوں ہی قسم کے لوگوں کی نگاہ میں نہایت پسندیدہ ہوتے ہیں ، لیکن رب ذوالجلال کے ہاں رائی کے ذرے کے برابر بھی حیثیت نہیں رکھتے۔ علاوہ ازیں کتنے ہی قدر وقیمت والے اعمال ان کےکرنے والوں کی دیگر کرتوتوں کی بنا پر بے وقعت اور بے حیثیت قرار پاتے ہیں۔ زیر نظر کتاب’’ اعمال کی قبولیت ‘‘ پروفیسرڈاکٹر فضل الٰہی ﷾(مصنف کتب کثیرہ) کی تصنیف ہے۔ڈاکٹر صاحب موصوف نے اس کتاب میں حسب ذیل پانچ سوالات سے متلق گفتگو کی ہے۔1۔قبولیت اعمال کی اہمیت کیا ہے ؟2۔قبولیت اعمال کی شرائط کیا ہیں؟3۔قبولیت کی شرائط ہونے کے باوجود اعمال کو اکارت کرنے والے کام کیا ہیں ؟4۔مقبول اعمال کو برباد کرنےوالے گناہ کون سے ہیں ؟5۔قبولیت میں رکاوٹوں کو دور کرنے کی تدبیریں کیا ہیں ؟ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر صاحب کی تمام تحقیقی وتصنیفی،تدریسی ودعوتی جہود کوقبول فرمائے اور انہیں امت مسلمہ کے لیے نفع بخش بنائے ۔(م۔ا) |
https://maktaba.amuslim.org/book.php?bn=10051&pg=
کتاب کا نمبر | صفحہ نمبر |
---|---|
bn=10051 | pg=1 |