Maktabah Ahmadiyya Muslimah

فہرست مضامین

کتاب کی معلومات

Key Value
کتاب نمبر 10047
مصنف نمبر1041
نام مصنفڈاکٹر وسیم محمدی
قسم نمبر 1002
ناشر نمبر 1032
نام ناشر مکتبہ آل بیت
نام کتاب عالم اسلام پر سعودی عرب کے عظیم احسانات اور ایران
تعداد صفحات 224
تعارف پوری دنیا بالعموم اور عالَمِ اسلام بالخصوص سیاسی اکھاڑ پچھاڑ کا شکار ہے، مسلمان اسلام سے ہٹ کر کئی ایک محبتوں اور نعروں میں الجھ چکے ہوئے ہیں، اس لیے ایک دوسرے کے خلاف پراپیگنڈہ ایک عام سی بات ہے، دنیا کا سب سے بہترین اسلام ملک سعودی عرب سمجھا جاتا ہے، جبکہ بالمقابل جن لوگوں کو مسلمانوں کے لیے سب سے خطرناک تصور کیا جاتا ہے، وہ ایرانی لوگ ہیں، ڈاکٹر وسیم محمدی صاحب زیر نظر کتاب ’’ عالمِ اسلام پر سعودی عرب کے عظیم احسانات اورایران کی ریشہ دوانیوں کا تجزیاتی مطالعہ ‘‘اسی مقدمہ کے گرد گھومتی ہے، بلکہ پورے عالَمِ اسلام کو دو حصوں میں تقسیم کرکے، حمایتیوں کو اپنا دوست اور مخالفین کو ایران نواز گردانا ہے، جس میں اخوانیت، جماعت اسلامی اور مصر کے سیاسی حالات اور وہاں مسلمانوں کی دگرگوں حالت بھی زیر بحث آگئی ہے، مصنف عرصہ دارز تک سعودی عرب میں زیر تعلیم رہے ہیں، سیاسی عالمی مسائل میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں،اپنی وسعتِ مطالعہ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے بڑے ذوق و شوق بلکہ جوش و خروش سے مملکت ِ توحید کے دفاع میں سدِ سکندری بننے کی سعی کی ہے، کتاب کا اسلوب بہت دلچسپ ہے، قارئین اردو عربی اور انگلش بیک وقت تین زبانوں کی چاشنی محسوس کریں گے، بلکہ مصنف نے حسب ذوق نئی تعبیرات و اصطلاحات ایجاد کرنے کی بھی کوشش کی ہے، جس سے قاری محظوظ ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ مصنف کے نقطہ نظر سے اتفاق و اختلاف الگ بات ہے، لیکن کتاب مجموعی طور پر ایک مفید کاوش ہے، بنابریں اسے محدث لائبریری کی طرف سے ہدیہ قارئین کیا جارہا ہے ۔ (خ،ح) #7064

کتاب کے کسی صفحہ کا لنک بناے کے لیے یہ فارمیٹ استعمال کریں شکریہ

https://maktaba.amuslim.org/book.php?bn=10047&pg=

کتاب کا نمبر صفحہ نمبر
bn=10047 pg=1