Key | Value |
---|---|
کتاب نمبر | 10025 |
مصنف نمبر | 1018 |
نام مصنف | محمد امین انصاری |
قسم نمبر | 1002 |
ناشر نمبر | 1013 |
نام ناشر | مکتبہ بیت السلام الریاض |
نام کتاب | 1000 سے زیادہ جنت کے راستے |
تعداد صفحات | 388 |
تعارف | 5524. جنت اللہ کےمحبوب بندوں کا آخری مقام ہے اور اطاعت گزروں کےلیے اللہ تعالیٰ کا عظیم انعام ہے ۔ یہ ایسا حسین اور خوبصورت باغ ہے جس کی مثال کوئی نہیں ۔یہ مقام مرنے کے بعد قیامت کے دن ان لوگوں کو ملے گا جنہوں نے دنیا میں ایمان لا کر نیک اور اچھے کام کیے ہیں۔ قرآن مجید نے جنت کی یہ تعریف کی ہے کہ اس میں نہریں بہتی ہوں گی، عالیشان عمارتیں ہوں گی،خدمت کے لیے حور و غلمان ملیں گے، انسان کی تمام جائز خواہشیں پوری ہوں گی، اور لوگ امن اور چین سے ابدی زندگی بسر کریں گے۔نبی کریم ﷺنے فرمایا ہے کہ:’’جنت میں ایسی ایسی نعمتیں ہیں جنھیں کسی آنکھ نے دیکھا نہیں نہ کسی کان نے ان کی تعریف سنی ہے نہ ہی ان کا تصور کسی آدمی کے دل میں پیدا ہوا ہے۔‘‘(صحیح مسلم: 2825) اور ارشاد باری تعالیٰ ہے’’ ابدی جنتوں میں جتنی لوگ خود بھی داخل ہوں گے اور ان کے آباؤاجداد، ان کی بیویوں اور اولادوں میں سے جو نیک ہوں گے وہ بھی ان کے ساتھ جنت میں جائیں گے، جنت کے ہر دروازے سے فرشتے اہل جنت کے پاس آئیں گے اور کہیں گے تم پر سلامتی ہو یہ جنت تمہارے صبر کا نتیجہ ہے آخرت کا گھر تمہیں مبارک ہو‘‘۔(سورۂ الرعدآیت نمبر: 23،24) حصول جنت کےلیے انسان کو کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے تو اسے ادا کرکے اس کامالک ضرور بنے۔جنت کاحصول بہت آسان ہے یہ ہر اس شخص کومل سکتی ہے جو صدق نیت سے اس کےحصول کے لیے کوشش کرے ۔ اللہ تعالیٰ نے اسے اپنے بندوں کے لیے ہی بنایا ہے اور یقیناً اس نے اپنے بندوں کوہی عطا کرنی ہے ۔لیکن ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ ہمیں کماحقہ اس کا بندہ بننا پڑےگا اور جنت میں لے جانے والے نیک اعمال کرنا ہوں گے ۔ زیر تبصرہ کتاب’’1000 سے زیادہ جنت کی طرف جانےوالے راستے ‘‘ فضیلۃ الشیخ محمد امین انصاری ﷾ کی ایک عربی تصنیف کا اردو ترجمہ ہے ۔شیخ موصوف نے اس کتاب میں نہایت خوبصورت اسلوب اور دل نشیں ترتیب کے ساتھ ایسے ایک ہزار سے زیادہ اعمال قرآ ن وسنت کی روشنی میں جمع کردئیے ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر ہر شخص جنت کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے ۔محترم جناب حافظ عبد اللہ سلیم ﷾ نے اس کتاب کی افادیت کے پیش نظر اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے ۔(اللہ تعالیٰ مصنف ،مترجم اور ناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔(آمین) (م۔ا) |
https://maktaba.amuslim.org/book.php?bn=10025&pg=
کتاب کا نمبر | صفحہ نمبر |
---|---|
bn=10025 | pg=1 |