Maktabah Ahmadiyya Muslimah

فہرست مضامین

کتاب کی معلومات

Key Value
کتاب نمبر 10020
مصنف نمبر1016
نام مصنفرضا عبد اللہ پاشا
قسم نمبر 1002
ناشر نمبر 1017
نام ناشر مکتبہ بیت السلام الریاض
نام کتاب 500 سوال و جواب برائے جادو و جنات
تعداد صفحات 525
تعارف 2575. یہ دنیا تکالیف اور مصائب کی آماج گاہ ہے جس میں ہر انسان کسی نہ کسی تکلیف اور پریشانی کاسامنا کرتاہے ۔جادو اور جنات سے تعلق رکھنے والی بیماریوں کے علاج کےلیے کتاب وسنت کے بیان کردہ طریقوں سے ہٹ کر بے شمار لوگ شیطانی اور طلسماتی کرشموں کے ذریعے ایسے مریضوں کاعلاج کرتے نظر آتے ہیں جن کی اکثریت تو محض وہم وخیال کے زیر اثر خود کو مریض سمجھتی ہے ۔جادوکا موضوع ان اہم موضوعات میں سے ہے جن کا بحث وتحقیق اور تصنیف وتالیف کے ذریعے تعاقب کرنا علماء کےلیے ضروری ہے کیونکہ جادو عملی طور پر ہمارے معاشروں میں بھر پور انداز سے موجود ہے اور جادوگرچند روپوں کے بدلے دن رات فساد پھیلانے پر تلے ہوئے ہیں جنہیں وہ کمزور ایمان والے اور ان کینہ پرور لوگوں سے وصو ل کرتے ہیں جو اپنے مسلمان بھائیوں سے بغض رکھتے ہیں او رانہیں جادو کے عذاب میں مبتلا دیکھ کر خوشی محسوس کرتےہیں لہذا علماء کے لیے ضروری ہے کہ جادو کے خطرے او راس کے نقصانات کے متعلق لوگوں کوخبر دارکریں اور جادو کا شرعی طریقے سے علاج کریں تاکہ لوگ اس کے توڑ اور علاج کے لیے نام نہادجادوگروں عاملوں کی طرف رخ نہ کریں۔ زیر نظر کتاب ’’500 سوال وجواب برائے جادووجنات‘‘ڈاکٹر رضا عبد اللہ پاشا ﷾ کی عربی کتاب’’ 500 سوال وجواب فی الجن‘‘کا سلیس اردو ترجمہ ہے ۔ترجمہ کے فرائض شیخ سعید الرحمن ہزاروی﷾ (مدرس جامعہ محمدیہ ،گوجرانوالہ) نے انجام دئیے ہیں ۔مصنف موصوف نے اس کتاب میں قرآن وسنت کی روشنی میں صحیح منہج اور طریقے کے مطابق جادو اور جنات وغیرہ کے بارے میں بنیادی معلومات اوران کا سد ّباب کرنے کے طرق و وسائل تحریر کیے ہیں۔اللہ تعالیٰ مصنف ،مترجم،ناشرین کی تمام کاوشوں کو قبول فرمائے اور اسے عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے (آمین) م۔ا)

کتاب کے کسی صفحہ کا لنک بناے کے لیے یہ فارمیٹ استعمال کریں شکریہ

https://maktaba.amuslim.org/book.php?bn=10020&pg=

کتاب کا نمبر صفحہ نمبر
bn=10020 pg=1