Maktabah Ahmadiyya Muslimah

فہرست مضامین

کتاب کی معلومات

Key Value
کتاب نمبر 10018
مصنف نمبر1015
نام مصنفمحمد بن صالح العثیمین
قسم نمبر 1002
ناشر نمبر 1013
نام ناشر مکتبہ بیت السلام الریاض
نام کتاب 450 سوال و جواب برائے صحت و علاج اور میڈیکل سٹاف
تعداد صفحات 636
تعارف 2570. شریعتِ اسلامیہ میں شبعہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے ہر قسم کے افراد کے لیے مکمل راہنمائی موجود ہے او رہر شخص اپنی ہمت اور استطاعت کے مطابق اس چشمہ صافی سے اپنی سیرابی کا سامان جمع کرسکتاہے ۔یہ دنیا تکالیف او رمصائب کی آماجگاہ ہے جس میں ہر انسان کسی نہ کسی تکلیف اور پریشانی کا سامنا کرتا ہے۔انسا ن کو بیماری کا لاحق ہو نا من جانب اللہ ہے اوراللہ تعالی نے ہر بیماری کا علاج بھی نازل فرمایا ہے جیسے کہ ارشاد نبویﷺ ہے ’’ اللہ تعالی نے ہر بیماری کی دواء نازل کی ہے یہ الگ بات ہے کہ کسی نےمعلوم کر لی اور کسی نے نہ کی ‘‘بیماریوں کے علاج کے لیے معروف طریقوں(روحانی علاج،دواء اور غذا کے ساتھ علاج،حجامہ سے علاج) سے علاج کرنا سنت سے ثابت ہے ۔ روحانی اور جسمانی بیماریوں سےنجات کے لیے ایمان او ر علاج کے درمیان ایک مضبوط تعلق ہے اگر ایمان کی کیفیت میں پختگی ہو گی تو بیماری سے شفاء بھی اسی قدر تیزی سے ہوگی ۔ زیرنظر کتاب’’450 سوال وجواب برائے صحت وعلاج او ر میڈیکل سٹاف‘‘ میں عالمِ اسلام کے کبار علماء کرام اور مفتیانِ دین کے فتاویٰ کی روشنی میں جسمانی وروحانی مریضوں اور معالجین وعاملین کو پیش آنے والے شرعی احکام ومسائل کامتعدبہ ذخیرہ جمع کیاگیا ہے جو بلا شبعہ اردوزبان میں اس موضوع پر پہلی کاوش ہے ۔اس کتاب میں ڈاکٹرز ومیڈیکل سٹاف کے متعلق شرعی احکام ومسائل بیان کرنےکے ساتھ ساتھ جسمانی وروحانی اور امراضِ قلوب کے لیے کتاب وسنت میں بیان کردہ احکام کو حسنِ ترتیب اور بہترین پیرائے میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں اس کتاب میں بیماری وآزمائش کے متعلق اسلامی نقطہ نظر ،مریضوں کی تیمارداری کے متعلق مسائل اور جادو ٹونے کی شرعی احکام کا احاطہ کر نےکی کوشش کی گئی ہے ۔اللہ تعالی ٰ ناشرین کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور اس کتاب کو عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے۔ آمین)م۔ا)

کتاب کے کسی صفحہ کا لنک بناے کے لیے یہ فارمیٹ استعمال کریں شکریہ

https://maktaba.amuslim.org/book.php?bn=10018&pg=

کتاب کا نمبر صفحہ نمبر
bn=10018 pg=1