Maktabah Ahmadiyya Muslimah

فہرست مضامین

کتاب کی معلومات

Key Value
کتاب نمبر 10042
مصنف نمبر1036
نام مصنفمحمد بشیر جمعہ
قسم نمبر 1002
ناشر نمبر 1027
نام ناشر البدر پبلیکیشنز لاہور
نام کتاب آج نہیں تو کبھی نہیں
تعداد صفحات 155
تعارف زندگی کل کے انتظار کیلئے بہت چھوٹی ہے۔ اکثر ہم اپنے روزمرہ کے مشکل کاموں کو کل پر ملتوی کر کے ان سے جان چھڑانے کی بیکار کوشش کرتے ہیں۔ ہمیں جان لینا چاہئے کہ اس طرح کام سے جان نہیں چھوٹتی بلکہ یہ محض وقت کا ضیاع ہو تا ہے ۔ اس لئے ہمیں آج کا کام کل پر چھوڑنے کی غلط عادت کی اصلاح کر لینی چاہئے کیونکہ زندگی میں وہی شخص کامیاب ہوتا ہے جو وقت کی قدر کرتا ہے اور مشکل ترین حالات کا سامنا کرنے کا حوصلہ بھی رکھتا ہے۔اداروں کے ذمہ داران ؍نگران حضرات کو اپنے ماتحت کام کرنےوالےافراد اور والدین کو اپنے بچوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں آج کا کام آج ہی کرنے جیسی اچھی عادت اپنانے کی تلقین بھی کرنی چاہئے۔ اس سے نہ صرف انہیں وقت کی قدر کرنا آئے گی بلکہ ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کی جرأت بھی پیدا ہو گی جو انہیں کامیابی کی راہ پر گامزن ہونے میں مدد دے گی۔ معروف سکالر جناب محمد بشیر جمعہ نے زیر نظر کتاب ’’ آج نہیں تو کبھی نہیں ‘‘ میں بڑے احسن انداز میں مذکورہ بالا مسئلہ کی طرف توجہ دلائی ہے اور انسان کے اندر پائی جانے والی سستی ، کاہلی اور تن آسانی کی وجوہات ، اسباب اور اس کا علاج پیش کیا ہے (م۔ا)

کتاب کے کسی صفحہ کا لنک بناے کے لیے یہ فارمیٹ استعمال کریں شکریہ

https://maktabah-ahmadiyyah-muslimah.amuslim.org/book.php?bn=10042&pg=

کتاب کا نمبر صفحہ نمبر
bn=10042 pg=1